بارشوں کے بعد متاثرہ شہرکے تمام علاقوںسے سیوریج اوورفلو کے خاتمہ تک واٹربورڈمیں رین ایمرجنسی نافذ رہے گی ، ایم ڈی واٹر بورڈ

بارشوں کے بعد متاثرہ شہرکے تمام علاقوںسے سیوریج اوورفلو کے خاتمہ تک واٹربورڈمیں رین ایمرجنسی نافذ رہے گی ، ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی ( این این آئی۔ 22 اگست2019ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہرمیں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے سے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،لائن لیکیجز اور سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام دن رات جاری ہے ، بارشوں کے بعد متاثرہ شہرکے تمام علاقوںسے سیوریج اوورفلو کے خاتمہ تک واٹربورڈمیں رین ایمرجنسی نافذ رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہرکے مختلف علاقوںمیں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے سے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،لائن لیکیجزکے خاتمہ اور سیوریج مین ہولز کی صفائی کے جاری کام کے معائنہ کے دوران موجو د واٹربورڈکے انجینئرز ،افسران ،عملے اورجمع ہونے والے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ بارشوں کے بعد شہر میں رونما ہونے والی صورتحال کے خاتمہ کیلئے اول روز سے ہی مصروف عمل ہے ، رین ایمرجنسی کے دوران واٹربورڈ کے عملے نے شہر سے اپنی محبت اور فرض کی ادائیگی میں مخلصی ثابت کردی ہے ،میں واٹربورڈ کے عملے خصوصاً محنت کشوں کو شاباش دیتا ہوں،علاوہ ازیں شہرمیں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے سے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،لائن لیکیجز اور سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے ،لیاقت آبا د میں دھنسنے والی لائن کی مرمت آج (جمعہ کو) مکمل کرلی جائے گی ،شاہراہ فیصل ریجنٹ پلازہ کے قریب واٹربورڈ کے انجینئر زنے اوورفلو کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت شاہراہ فیصل کو کھودنے کے بجائے متاثرہ لائن کو بائی پاس کے ذریعے جوڑنے کا کام جاری رکھا ہے اس کے سبب شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک جام کی ممکنہ صورتحال سے محفوظ رہنا ممکن ہوا ، اس کے علاوہ ہزارہ چوک سائٹ ٹاؤن میںٹوٹنے والی 12انچ قطرکی پانی کی لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے، ضلع ملیر یوسی 12تھڈونالہ کے قریب بارش سے متاثرہونے والی 12انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت بھی شروع کردی گئی ہے ،ضلع ملیریوسی 12میں جلبانی گوٹھ کے قریب دھنسنے والی 36انچ قطر کی سیوریج لائن کی فوری مرمت کا آغاز کردیاگیا ہے،شاہراہ فیصل پر کاشف سینٹر کے قریب 33انچ قطرکی لائن کی مرمت جاری ہے بہارکالونی لیاری سیوریج پمپنگ اسٹیشن کی لائن کی لیکیجز کا خاتمہ کردیاگیا ہے،آگرہ تاج کالونی یوسی ون میں بندمین ہولز کو مشینوں کی مددسے کھول کر سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے،نیوکراچی 4000فٹ روڈ پر دھنسنے والی 18انچ قطر کی لائن کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے،سعودآباد چورنگی کے قریب واٹربورڈ کے عملے نے مین ہولز اورسیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کرکے علاقہ سے اوورفلو کا خاتمہ کردیا ہے،سخی حسن چورنگی پرایک ادارہ کے ترقیاتی کام کے دوران لیک ہونے والی 8انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیاہے ،میٹروویل سائٹ کے علاقہ میں واٹربورڈ نے بند گٹروں کی صفائی کرکے علاقہ سے سیوریج مسائل کاخاتمہ کردیا ہے۔