تحریک انساف کی حکومت مضبوط ہے اسے کہیں سے خطرہ نہیں ہے‘سعدیہ سہیل رانا

تحریک انساف کی حکومت مضبوط ہے اسے کہیں سے خطرہ نہیں ہے‘سعدیہ سہیل رانا

اہور(تازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹرپنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انساف کی حکومت مضبوط ہے اسے کہیں سے خطرہ نہیں ہے ، عوام کے تمام مسائل ایک ایک کرکے حل کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے خلاف روز نئی سازش کرتی ہے لیکن عوام کی طاقت سے ہر سازش ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کی مفادپرست سیاست قوم پر پہلے ہی عیاں ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کی دولت بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے۔