امر خان کا علی ظفر کو فلموں میں مزید کام کرنے کا مشورہ

امر خان کا علی ظفر کو فلموں میں مزید کام کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ امر خان نے علی ظفر کو فلموں میں مزید کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی ظفر ایک بہترین اداکار ہیں انہیں مزید فلمیں بھی کرنی چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی شوبز انڈسٹری سے متعلق پڑھائی انہیں باقی اداکاروں سے منفرد کرتی ہے، ہمایوں بارے ان کا کہنا تھا کہ ساری فلمیں خود ہی کرتے ہیں،اوروں کو بھی موقع دیں کہ وہ بھی اپنے کام سے خود کو منوائیں، انہوں نے بتایا کہ وہ نعمان اعجازکی فین ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں۔