محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں: شعیب اختر

محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں: شعیب اختر

لاہور( 22اگست2019ء) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ پیسر کی انگلش کاﺅنٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، شعیب اختر نے مزیدکہاکہ انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہاں ان پر کوئی دباﺅبھی نہیں ہوتا، البتہ پیسرکو اس قسم کی پرفارمنسپاکستان کی جانب سے بھی پیش کرنا چاہیے تھی۔

شعیب اختر نے عامر کو یاد دلایا کو دنیا کا کوئی بھی باﺅلر کاﺅنٹی کرکٹ کی بجائے اپنے ملک کے لیے کیے گئے شاندار باﺅلنگ سپیل کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو آج بھی ان کا 1999ءمیں کولکتہ ٹیسٹ کا وہ شاندار سپیل یاد ہے جس میں انہوں نے دو شاندار ان سوئنگ یارکرز پر راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو بولڈ کیا تھا ، سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کا 1992ءکے دورہ انگلینڈ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ اور 1993ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین گیند بازی بھی لوگوں کو آج بھی یاد ہے اور اسی طرح سچن ٹنڈولکر کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بھی آج تک کوئی نہیں بھولا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی پالیسی بنائے جس کے تحت کوئی نوجوان کرکٹر ازخود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوسکے کیونکہ اسے اس مقام تک پہنچانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوچکی ہوتی ہے۔