وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک وزارت داخلہ کے لیے متحرک ہو گئے

وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک وزارت داخلہ کے لیے متحرک ہو گئے

وزیرداخلہ اعجازشاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ بیمار ہیں، تاہم پرویزخٹک کا پی ٹی آئی میں اپنا ایک گروپ ہے،وہ اب وزیرداخلہ بننے کے خواہش مند ہیں،سینئر تجزیہ کار کا تبصرہ

لاہور وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک وزارت داخلہ کیلئے متحرک ہوگئے، وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ بیمار ہیں، تاہم پرویزخٹک کا پی ٹی آئی میں اپنا ایک گروپ ہے، وہ اب وزیرداخلہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مارچ میں مدارس کے طلباء باہر نکالیں گے تاکہ صورتحال قابو سے باہر ہوجائے۔
جو سیاست سے آؤٹ ہوگئے وہ توآؤٹ ہوگئے۔ نہ نوازشریف دوبارہ وزیراعظم بن رہے ہیں، نہ ان نااہلیت ختم ہورہی ہے، اپوزیشن تحریک کے بعد الیکشن کا اعلان ہوجائے گا ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا، این آراو بھی نہیں ہونے جا رہا، پلی بارگین کا آپشن بھی موجود ہے، لیکن اپوزیشن رہنماء پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں ، وہ کہتے کہ عمران خان کی جگہ کوئی اوربندہ لے آؤ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ دوسرا بندہ کون ہے؟ تو شاہ محمود قریشی کا نام لیتے ہیں۔شاہ محمود قریشی ایسا نہیں چاہتے لیکن اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں۔کیونکہ عمران خان کا جارحانہ انداز اپوزیشن کو منظور نہیں ہے۔اپوزیشن گرفتار رہنماء کہتے ہیں کہ عمران خان کو سائیڈلائن کردیں ، پیسے بھی دیں گے، تعاون بھی کریں گے۔اب اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق پوری تیاری کی جارہی ہے۔
کراچی اورسندھ کے حالات کشیدہ ہونے جا رہے ہیں، ایم کیوایم لندن بھی دوبارہ متحرک ہورہی ہے۔حالات خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اعجاز شاہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، وہ بیمار ہیں،حالانکہ وہ سیاست اور سارے معاملات کو بڑی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان کی وزارت داخلہ جونشست ہے وہاں پرویزخٹک آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ان کا پی ٹی آئی میں اپنا ایک گروپ ہے۔