پاک بحریہ کی گوادرکے سمندر میں کاروائی ،1600کلوگرام حشیش برآمدکرلی

پاک بحریہ کی گوادرکے سمندر میں کاروائی ،1600کلوگرام حشیش برآمدکرلی

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2019ء) پاک بحریہ کا گوادرکے سمندر میں کاروائی ،1600کلوگرام حشیش برامدکرلی ،مالیت32ملین ڈالربتائی جاتی ہے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے گوادرکے سمندری حدودمیں ایک کاروائی کے دوران بڑی تعدادمیں منشیات پکڑلی ہے پکڑے گئے منشیات میں1600کلوگرام حشیش برامدکی گئی ہے جنہیں بیرون ممالک اسمگلنگ کی جارہی تھی پاک بحریہ نے مذکورہ کاروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیاگیا آپریشن میں انٹی نارکوٹیکس فورس نے بھی حصہ لیا ہے پاک بحریہ نے پکڑے گئے منشیات انٹی ناکوٹیکس فورس کے حولاے کردیئے ترجمان پاک نیوی نے بتایا کہ وہ اپنے سمندری حدودکی حفاظت میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ واضح رہے کہ کاروائی میں کسی بھی ملزم کی گرفتاری ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی ہے ۔