کشمیری خواتین کے تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی کے نعرے

کشمیری خواتین کے تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی کے نعرے

مقبوضہ کشمیرکی خواتین کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئیں، بھارت مخالف نعرے لگائے

سرینگر گزشتہ20روز سے بھارت نے کرفیو لگا کر کشمیر میں خون کی جو ہولی کھیلنا شروع کی ہوئی ہے اس پر عالمی ادارے اور ہیومن رائٹس ٹھیکیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عالمی میڈیااور خبر رساں ایجنسیوں نے دنیا بھر کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے مگر پھر بھی یو این او سمیت سلامتی کونسل بھی چپ سادھے ہوئے ہیں۔
تاہم اب مقبوضہ کشمیرکی خواتین کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئی ہیں۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامبے آئی ہے جس میں کشمیری خواتین کو بھارتی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کشمیری خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر کشمیری خواتین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور انہیں اپنا بھائی قرار دے دیا۔

کشمیر خواتین مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بھارتی فوج کے سامنے "تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی " کے نعرے لگاتی رہیں