یو اے ای کے بعد بحرین نے بھی بھارتی وزیراعظم کو سول ایوارڈ سے نواز دیا

یو اے ای کے بعد بحرین نے بھی بھارتی وزیراعظم کو سول ایوارڈ سے نواز دیا

بحرین کے وزیراعظم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘کنگ حماد آرڈر آف رینائسنس’ ایوارڈ سے نوازا

مانامہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین پہنچ گئے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دورے کا اختتام کرنے کے بعد ،جہاں انہیں اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا، ہفتہ کے روز بحرین کے دارالحکومت ماناما پہنچے جہاں بحرین کے بادشاہ نے خود ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ‘کنگ حماد آرڈر آف رینائسنس’ ایوارڈ سے نوازا ۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1165348321285873671

اپنی تقریر میں بھی بحرین کےوزیراعظم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی۔انہوں نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں بھارت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے ، خاص طور پر تجارت اور تیل کے راستوں کے تحفظ کے لیے،سائبرسیکیوریٹی ، خلائی ٹیکنالوجی ،توانائی میں اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔جب کہ مودی نے ایوارڈ کو ان کےلیے اور پورے ہندوستان کے لئے اعزاز قرار دیا۔نریندری مودی نے کہا کہ میں 1.3 بلین لوگوں کی طرف سے اس اعزاز کو بڑی عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔
یہ پورے ہندوستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔نریندر مودی بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔خیال رہے کہ نریندر مودی کو یہ اعزاز ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب کشمیر میں گذشتہ 21 روز سے سخت پابندیاں قائم ہیں اور نظام زندگی عملی طور پر مفلوج ہے۔عرب ممالک کی طرف سے مودی کو ایوارڈ نوازنے کے بعد پاکستان میں بھی سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔